۔200 ہندوستانی 15 ملکوں میں ممتاز

   

واشنگٹن : زائداز 200 ہندوستانی نژاد افراد ایک دو نہیں بلکہ امریکہ اور برطانیہ کے بشمول 15 ملکوں میں نمایاں عہدوں پر فائز ہیں اور آنے والی نسلوں کے لئے میراث فروغ دے رہے ہیں۔ امریکہ کی ایک آرگنائزیشن نے جو ہندوستانی کمیونٹی میں سرگرم ہے، اپنی نوعیت کی پہلی فہرست ترتیب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہندوستانی نژاد افراد دنیا کے مختلف ملکوں میں اس طرح کے باوقار عہدوں پر فائز ہیں، اُن کی بات سنی جاتی ہے اور وہ نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ فہرست گزشتہ روز جاری کی گئی، جسے سرکاری ویب سائٹس اور دیگر عوامی طور پر دستیاب وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔