۔2019ء میں عالمی سطح پر طیارہ حادثات میں کمی

   

فرینکفرٹ ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شہری ہوا بازی کی ایک مشاورتی کمپنی کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ 2019ء کے درمیان فضائی حادثات کے تناسب میں نصف کمی واقع ہوئی۔ TO70 نامی کنسلٹنسی کمپنی نے چہارشنبہ کو رپورٹ کی اجرائی کی ہے جس میں یہ بتایا گیاہیکہ 2019ء کے دوران 8 انتہائی خطرناک حادثات میں مجموعی طور پر 257 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 2018ء میں ہوئے 13 فضائی حادثات میں 534 اموات ہوئی تھیں۔ 2019ء میں بھی اموات کے تناسب میں آخری مہینہ ڈسمبر میں اضافہ ہوا جب بیک ایئر فوکر 100 طیارہ قازقستان میں ٹیک آف کرنے کے بعد حادثہ کا شکار ہوا تھا جس میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2019ء کے بدترین حادثات میں ایتھوپین ایئرلائنز کا بوئنگ 737 MAX طیارہ حادثہ شامل ہے جو 10 مارچ کو حادثہ کا شکار ہوا تھا جس میں 157 افراد ہلاک ہوئے تھے۔