نئی دہلی، 25 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) خلا کے میدان میں ملک کے لئے سال 2019 کامیابیوں بھرا رہا، اگرچہ چندریان -2 مشن کے آخری دور میں لینڈر وکرم کو چاند کی سطح پر اتارنے میں ملنے والی ناکامی سے تھوڑی مایوسی بھی ہوئی۔اس سال چندریان -2 سمیت کل چھ لانچ مشن کو کامیابی سے انجام دیا گیا۔ ان کے علاوہ مواصلاتی مصنوعی سیارہ جي سیٹ -31 کی لانچنگ پرائیویٹ خلائی ایجنسی ایرین کے ذریعہ کیا گیا۔ اپریل میں پی ایس ایل وی سی 45 مشن میں پہلی بار اس کے لانچنگ میں وہیکلز کے اپ ڈیٹیڈ کیوایل ورژن کا استعمال کیا گیا۔