۔2020 ء میں سونا 45,000 روپئے تک ہوگا؟

,

   

ممبئی ۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سونا جو ہمیشہ قیمتی دھات اور قیمتی اثاثہ رہا ہے، سالِ نو میں بھی ایسا ہی رجحان رہنے کا قوی امکان ہے ۔ اس شعبہ کے تاجرین کا اندازہ ہے کہ آنے والے سال زرد دھات کی قیمت بڑھتے ہوئے 45,000 روپئے فی دس گرام (تولہ) تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ حکومت کی مختلف پالیسیوں اور اسٹاک مارکٹ میں اچھال کی وجہ سے سونے کی قیمت میں بھی وقفہ وقفہ سے تبدیلی ہوتی رہی ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ آر بی آئی کے بشمول 14 سنٹرل بینکوں نے اپنے ذخائر میں ایک میٹرک ٹن سے زیادہ سونے کا اضافہ کیا ہے۔ کام ٹرینڈز ریسرچ کے ڈائرکٹر گنانا شیکھر تھیاگ راجن نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ دنیا بھر میں سود کی شرحوں میں کمی اسٹاک (حصص) کی قیمتوںکو اونچا رکھے گی۔ اسی طرح قیمتی دھاتیں خاص طور پر گولڈ کی قدر میں بھی اضافہ ہوتا رہے گا۔