۔2020 افغانستان کا یادگار سال ، مزید پیشرفت متوقع: اقوام متحدہ

   

جنیوا: افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی، ڈیبرا لی اونز نے جمعرات کے روز سلامتی کونسل کے ایک ورچوئل اجلاس کو بتایا کہ افغانستان کے لیے یہ ایک یادگار سال تھا، تاہم حکام کو کورونا وائرس سے پھیلنے والی عالمی وبا کے دور میں قومی سلامتی کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے عالمی حمایت درکار ہو گی۔ڈیبرا لی اونز کا کہنا تھا کہ 2020 میں گہری تبدیلیاں رونما ہوئیں، جن میں امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدہ، بین الافغان امن مذاکرات کا آغاز اور عطیہ دینے والوں کی ایک بڑی کانفرنس شامل ہے۔لی اونز کے بقول 2020 ہر لحاظ سے ایک بڑا سال تھا۔ انہوں نے کہا کہ آگے اس سے بھی اہم سال آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں واضح طور پر آئندہ سال مزید پیش رفت ہو گی، لیکن اسے اس کونسل کی حمایت بھی درکار ہو گی۔ڈیبرا لی اونز، افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنس مشن کی بھی سربراہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2020 افغانستان کے لیے یادگار ترین برسوں میں سے ایک تھا۔انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ تین ماہ تک بلا رکاوٹ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں تھوڑی، مگر ٹھوس پیش رفت ہوئی۔ تاہم اب دونوں فریقوں نے متفقہ طور پر تین ہفتے تک بات چیت مؤخر کی ہے۔

اگلے دلائی لامہ کیلئے امریکہ میں بل منظور
واشنگٹن: امریکی کانگریس نے منگل کو ایک بل منظور کیا جو تبتیوں کے حق کی تائید کرتا ہیکہ وہ اپنے روحانی رہنما ’دلائی لامہ‘ کا جانشین منتخب کرسکتے ہیں۔ مرکزی تبتی انتظامیہ نے کہا ہیکہ چینی عہدیداروں کی جانب سے کوئی بھی مداخلت کے سنگین اثرات مرتب ہوں گے ۔ چین نے امریکہ پر اس کے داخلی امور میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔