۔2020 تک ’’سب کیلئے امکنہ ‘‘ کاہدف

   

نئی دہلی ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر امکنہ و اربن آفیسرز پردیپ سنگھ پوری نے منگل کو کہا کہ پر دھان منتری یوجنا اسکیم کے تحت ’’سب کیلئے امکنہ ‘‘ کے ہدف سے دو سال قبل ہی یعنی 2020 ء تک پورا کرلیا جائے گا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ PMA7 (Urban) اسکیم کے تحت ابھی تک 24 لاکھ مکانات متعلقین کو حوالے کئے جاچکے ہیں اور مزید 50 لاکھ مکانات بھی جلد ہی حوالے کردیئے جائیں گے ۔ پوری نے کہا کہ 48 لاکھ مکانات فی الحال بنائے جاچکے ہیں جس کی تعداد بڑھ کر 75 لاکھ ہوجائے گی ۔ 2022 ء تک کل ایک کروڑ مکانات کی تعمیر کا نشانہ ہے جس میں سے 84 لاکھ مکانات کی اجازت مل گئی ہے ۔