نئی دہلی ۔ مرکزی حکومت نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ اس کی جانب سے چلائے جانے والے آن لائین پلیٹ فارم پر زائد از 20 لاکھ عوامی شکایات درج کی گئیں۔ ایوان بالا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں منسٹر آف اسٹیٹ پرسونل جتیندر سنگھ نے کہا کہ عوامی شکایات ازالہ و نگرانی سسٹم پر جملہ 22,71,270 عوامی شکایات درج کروائی گئی تھیں۔ 2019میں شکایات کی تعداد 18,67,758 تھی ۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں درج کروائی گئی شکایات میں 10,23,300 شکایات کی یکسوئی کی جانی باقی ہے ۔ محکمہ کی جانب سے ان شکایات کی یکسوئی کے تعلق سے وقفہ وقفہ سے جائزہ لیا جاتا رہا ہے اور اب تک کی تعداد سامنے آئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر وزارت اور ہر محکمہ میں ایک داخلی شکایات کے ازالہ کا میکانزم موجود ہے ۔