اقوام متحدہ : دُنیا بھر کی نمائندہ تنظیم اقوام متحدہ نے آج کہا کہ 2021ء میں کرۂ ارض کے سب سے مخدوش اور معاشی طور پر کمزور افراد کی اقل ترین ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے 35 بلین ڈالر درکار ہوں گے۔ کووڈ ۔ 19 نے دنیا بھر میں انسانی بنیادوں پر مدد کے مستحق افراد کی تعداد میں 40 فیصد کا اضافہ کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ رقم 56 ممالک میں 160 ملین افراد کی مدد کیلئے کام آئیں گی۔