لکھنؤ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی میں ضم ہونے کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے صدر شیوپال سنگھ یادو نے جمعہ کو دعوی کیا کہ 2022 ء کے اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرکے ان کی پارٹی تنہا ہی حکومت تشکیل دے گی۔ شیوپال نے کہا کہ میڈیا میں گزشتہ کچھ دنوں سے ان کی پارٹی کے ایس پی میں ضم ہونے کے امکانات پر خبرآرہی ہیں جو سراسر غلط ہے ۔
انکاونٹر میں دو نکسلائیٹس ہلاک
رائے پور 14 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کے کنکیر ضلع میں سکیوریٹی فورسیس کے ساتھ جھڑپ میں دو نکسلائیٹس ہلاک ہوگئے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مالیپارا اور مورنار کے درمیان جنگل میں فورسیس اور نکسلائیٹس کے مابین لڑائی شروع ہوئی ۔ پولیس کی تلاشی مہم جاری تھی جس کے دوران یہ انکاونٹر پیش آیا ہے ۔ ڈی جی پی گردھاری نائک نے کہا کہ تلاشی مہم کے دوران نکسلائیٹس نے فائرنگ کردی تھی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا ۔