۔21 جنوری کو یو پی کے پانچ لاکھ پرائمری ٹیچرس ہڑتال پر جائیں گے

   

لکھنو ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش حکومت کے پرائمری اور اپر پرائمری اسکولس کے اساتذہ 21 جنوری کو رخصت پر جائیں گے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ بہتر انفرا اسٹرکچر فراہم کیا جائے ‘ بھرتیاں کی جائیں اور پنشن دی جائے ۔ کہا گیا ہے کہ بنیادی شکھشا ادھیکاری کے نام ایک مشترکہ درخواست رخصت ٹیچرس یونینوں کی جانب سے روانہ کردی گئی ہے ۔