۔21 جون کو حلقہ دار سورج گہن

   

حیدرآباد ، 12 جون (سیاست نیوز) سورج گہن اور چاند گہن نادر فلکیاتی نظارے ہیں اور اگر سورج گہن ’حلقہ دار‘ واقع ہو تو ماہرین فلکیات کیلئے معاملہ مزید دلچسپ بن جاتا ہے۔ آنے والے 21 جون کو جو سال کا طویل ترین دن ہے ، حلقہ دار سورج گہن پیش آئے گا۔ ڈاکٹر بی جی سدھارتھ ڈائریکٹر بی ایم برلا سائنس سنٹر نے بتایا کہ اتوار 21 جون کو حیدرآباد میں 10:14 بجے جزوی گہن دکھائی دے گا جو 11:55 بجے اپنے عروج پر ہوگا۔ ’حلقہ دار ‘ سے مراد ایسا گہن جس میں سورج کے اطراف روشنی کا حلقہ بنتا ہے جس سے سورج گہن کا نظارہ خوبصورت ہوجاتا ہے۔سورج اور زمین کے درمیان جب چاند حائل ہوجائے ‘ تب سورج گہن پیش آتا ہے ۔ ہندوستان کے شمالی حصوں میں پورا سورج گہن دکھائی دے گا ۔ پاکستان‘ افریقہ اور چین سے بھی 21 جون کا سورج گہن دیکھا جاسکتا ہے ۔