حیدرآباد 5 مارچ (سیاست نیوز) حج 2020 کیلئے تلنگانہ سے 21 خادم الحجاج کا انتخاب عمل میں آیا ۔ حج کمیٹی کے دفتر میں آج 159 درخواست گزاروں میں قرعہ اندازی کے ذریعہ 21 کا انتخاب کیا گیا ۔ صدرنشین حج کمیٹی مسیح اللہ خاں ، اگزیکیٹیو آفیسر بی شفیع اللہ ، صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم ، سنٹرل حج کمیٹی ارکان طیبہ آفندی ، فیروز بانو کے علاوہ حج کمیٹی کے ارکان قرعہ اندازی کے موقع پر موجود تھے ۔ اسسٹنٹ اگزیکیٹیو آفیسر عرفان شریف کے مطابق 263 امیدواروں نے آن لائین درخواستیں داخل کی تھی، ان میں سے 104 نامکمل درخواستوں کو مسترد کردیا گیا ۔ 159 درخواست گزاروں کا کل انٹرویو کیا گیا تھا ۔ قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب 21 خادم الحجاج میں کریم (حیدرآباد اسکول ایجوکیشن) ، شیخ عزیز (نرمل اریگیشن ڈپارٹمنٹ) ، شوکت علی (بھونگیر میڈیکل اینڈ ہیلت) ، شیخ عامر (نظام آباد ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ) ، محمد ذاکر حسین (حیدرآباد پولیس ) ، سراج التوحید (حیدرآباد میڈیکل اینڈ ہیلت) ، سید نور الدین (حیدرآباد محکمہ برقی) ، محمد اسحاق (حیدرآباد اسکول ایجوکیشن) ، مجاہد بن سلام (حیدرآباد مشن بھگیرتا) ، ناصر حسین (کریم نگر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ) ، صفدر علی (حیدرآباد بلدیہ) ، عبدالباری (حیدرآباد ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ) ، حجیم اللہ شریف (نلگنڈہ ریونیو) ، محمد معین الدین (حیدرآباد اسکول ایجوکیشن) ، عبداللہ مظہر (حیدرآباد اسکول ایجوکیشن) ، محمد محمود علی (سنگا ریڈی ایجوکیشن) ، سید عظمت حسین (کاما ریڈی ایجوکیشن) ، محمد عبید اکرم (حیدرآباد پولیس) ، غلام محی الدین عابد (حیدرآباد تلنگانہ حج کمیٹی) ، شیخ اللہ بخش (تلنگانہ حج کمیٹی) اور ایم اے وحید (تلنگانہ وقف بورڈ) شامل ہیں۔ منتخب عازمین حج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عازمین حج کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہ کریں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں واپسی پر تادیبی کارروائی کی جاسکتی ہے۔