حیدرآباد۔ 8 فروری (سیاست نیوز) مچھیروں کی زندگی کا انحصار مچھلیوں پر ہوتا ہے ہر دن مچھیرے سمندر میں جاتے ہیں اور اپنی جال میں مچھلیوں کو پکڑ کر مارکٹ میں فروخت کرتے ہوئے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھرتے ہیں۔ ان کا یہی پیشہ ہے مگر کبھی کبھی کوئی مچھلی ان کی زندگیوں کو خوشیوں سے دوبالا کردیتی ہیں۔ جس کی مثال یہ تصویر ہے۔ جس میں مچھیرے کے چہرے کی مسکراہٹ اس کا ثبوت ہے۔ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع مغربی گوداوری کے سکھی نیٹی پلی منڈل میں واقع سمندر میں کاکیناڈا کے ایک مچھیرے کے جال میں 21 کیلو وزنی مچھلی پھنس گئی جس کی ہراج کرنے پر نرساراؤ نامی تاجر نے دیڑھ لاکھ کی بولی لگاتے ہوئے اس کو خرید لیا ہے۔ اس مچھلی کی پروں کو ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ مچھیرے نے کہا کہ وہ اور دوسرے مچھیرے ہر دن سمندر میں جاتے ہیں کبھی کبھی ایسی مچھلیاں جال میں پھنستی ہیں جو مالا مال کردیتی ہیں۔ ن