۔22 سالہ نوجوان کی پینٹنگ 93 ملین ڈالر میں نیلام

   

واشنگٹن : نیویارک میں کرسٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ایک نیلامی میں ایک گمنام شخص نے گاہک کو فون پر ادائیگی کرتے ہوئے ایک ایسی پینٹنگ 93 ملین ڈالر کی رقم میں خریدی کی جسے 1983ء میں ایک 22 سالہ نوجوان نے تیار کیا تھا۔

In This Case

نامی پینٹنگ کے آرٹسٹ

Jean-Michel Basquiat

تھے جو 1988ء کو ہیروئن کی زیادہ خوراک لینے کے نتیجے میں وفات پا گئے تھے۔ اس نوجوان نے صرف بائیس سال کی عمر میںیہ گراں قیمت پینٹنگ تیار کی تھی جسے آج ایک نیلامی میں فروخت کیا گیا۔یہ پینٹنگ 1.87 میٹر چوڑی اور 1.98 میٹر اونچی ہے۔یہ 3 بڑے سائز کی پینٹنگز میں دوسری ہے جو ڑان مشیل باسکیئٹ نے تیار کی ہے۔ اس پینٹنگ کا موضوع’انسانی کھوپڑی’ ہے اس کے مطابق میں 2017ء کو یہ پینٹنگ ایک جاپانی ارب پتی

Yusaku Maezawa

ایک سو دس ملین 5 لاکھ ڈالر میں خرید کی تھی۔اس پینٹنگ کے آرٹسٹ 1982 میں جب یہ پینٹنگ تیار کررہے تھے تو اس وقت ان کی عمر صرف 21 سال تھی۔ 1984ء کو ایک گنام شخص نے یہ پینٹنگ 19 ہزار ڈالر میں خرید کی تھی اور 33 سال بعد اسے 110 ملین 5 لاکھ ڈالر میں فروخت کی تھی۔