۔22 فروری سے الیکٹول رولس کیلئے شعور بیداری کا آغاز : الیکشن کمشنر

,

   

پارلیمانی انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کردینے کے احکام ، ویڈیو کانفرنس سے خطاب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ بھر میں حال ہی میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں چیف الیکٹورل آفیسر رجت کمار کی نگرانی میں شفاف طریقے سے منعقد ہوئے کسی قسم کی کوئی دشواریاں پیش نہیں آئی ۔ پولیس کا بھی اس میں خاص تعاون رہا ۔ اس وجہ سے انتخابات پرامن طریقے سے منعقد ہوئے ۔ الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات میں غیر قانونی طریقے سے رقم کی منتقلی کرنے پر 97 کروڑ روپئے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ اسی طرح آئندہ منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھی کارروائی کی جائے گی اور شفاف انتخابات کرانے کی کوشش کی جائے گی ۔ سکریٹریٹ میں آج مرکزی الیکشن کمیشن کے کمشنر سنیل ارورہ کی ہمراہ الیکشن آفیسرس کی ایک ویڈیو کانفرنس انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں پورے ہندوستان کے چیف سکریٹریز ، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور الیکشن آفیسرس کے ہمراہ ایک ویڈیو کانفرنس میں ہدایت دی کہ الیکشن کے انعقاد میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کریں گے ۔ تلنگانہ چیف الیکٹورل آفیسرس رجت کمار نے اپنے ویڈیو کانفرنس میں مرکزی الیکشن اس بات سے آگاہ کیا کہ تلنگانہ میں گرام پنچایت ہونے کی وجہ سے پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں میں کسی حد تک تاخیر ہورہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرام پنچایت کے دو مرحلوں کی تکمیل ہوچکی ہے اب آخری مرحلہ 30 جنوری کو مکمل ہوجائے گا ۔ اس کے بعد ساری توجہ پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں میں مرکوز ہوگی ۔ 5 فروری سے تلنگانہ کے سارے کلکٹرس ، ایس پیز ، آر او ، اے آر اوز کے ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اور 22 فروری سے الیکٹورل رولس کو عوام میں پیش کیا جائے گا ۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران بندوبست کے لیے 19 ہزار پولیس عملہ تعینات کیا گیا تھا جب کہ مرکز نے 276 پولیس کمپنیاں تعینات کی تھی ۔ اسی طرح پارلیمانی انتخابات کے دوران بھی پولیس کمپنیوں کو فراہم کیا جائے ۔ اور ٹول فری نمبر 1950 بھی رکھی گئی ہے ۔ اس موقع پر چیف سکریٹری ایس کے جوشی مہیندر ریڈی ڈی جی پی و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔۔