۔233.2 گرام سونے کے ساتھ سوڈانی خاتون گرفتار

   

شمس آباد ۔ /19 فبروری (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر آج ایک سوڈانی خاتون کو ایرپورٹ پر گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے سونے کو ضبط کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح دوبئی ایرپورٹ سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی ایک سوڈانی خاتون کی تلاش لینے پر اس کے قبضہ سے سونے کے بسکٹس اور چوڑیاں برآمد ہوئے جن کا وزن 233.2 گرام اور اس کی مالیت گیارہ لاکھ روپئے کو ضبط کرتے ہوئے سوڈانی خاتون کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔