۔24گھنٹوں میں 32,695 نئے کیسیز، 606 اموات

,

   

ملک میں کورو نا کا قہر جاری…

نئی دہلی۔ تمام تر کوششوں کے باوجود ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے معاملوں میں 32 ہزار سے زیادہ کے ریکارڈ اضافے کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 9.68 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔راحت کی بات یہ ہے کہ اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، لیکن نئے معاملوں کی شرح اس سے زیادہ ہونے کے سبب مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران20787 مریض صحت مند ہو ئے جبکہ انفیکشن کے ریکارڈ 32695 معاملے سامنے آئے اور 606 مریضوں کی موت ہوئی۔جمعرات کو صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9,68,876 اور مرنے والوں کی تعداد 24,915 ہوگئی ہے ۔ اب تک کل 6,12,815 افراد اس وائرس پر فتح پاکر صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 331146 ہے ۔انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملوں میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی مستقل طور پر بڑھ رہی ہے اور گذشتہ ایک دن میں 20783 مریض صحت مند ہوچکے ہیں، جن میں 612815 کو کل چھٹی دے دی گئی۔ اس وقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 3,31,146 فعال معاملے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کی صورتحال اب کچھ کنٹرول میں ہے اور یہاں انفیکشن کے معاملوں میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے ۔ دارالحکومت میں اب تک 116993 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 3,487 ہوگئی ہے ۔ یہاں اب تک 95699 مریض کورونا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔جنوبی ریاست کرناٹک متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے گجرات کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے نمبر پر آگئی ہے ۔ ریاست میں 47253 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 982 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 18466 افراد صحتمند بھی ہوئے ہیں۔ ملک کی مغربی ریاست گجرات انفیکشن کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے ، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے ۔ گجرات میں 44552 افراد اس وائرس سے متاثر اور 2079 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں 301286 افراد اس مرض سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا انفیکشن کے 41383 معاملے درج کئے گئے ہیں اور اس وبا نے 1012 افراد کی جان لی ہے۔