کریم نگر۔/18 مارچ، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے پولیس تنقیح میں پکڑے گئے ڈرائیورس کے لائسنس کو محکمہ ٹرانسپورٹ نے منسوخ کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ٹریفک سی آئی نرمل نے کیا۔ انہو ںنے بتایا کہ گزشتہ سال 3 ماہ کی مدت میں شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے جملہ 24 افراد کے لائسنس کو پولیس ٹریفک کے قواعد کے مطابق منسوخ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شراب پی کر گاڑی چلانے کی وجہ سے سڑک حادثات میں اضافہ ہورہا ہے۔ شراب نوشی اور بغیر لائسنس کے گاڑی نہ چلائی جائے۔ ان 24 افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کی منسوخی کے علاوہ جرمانے اور جیل کی سزا بھی سنائی گئی۔