نئی دہلی: اترپردیش سے راجیہ سبھا کے رکن بینی پرساد ورما اور کیرلا سے راجیہ سبھا رکن ایم پی ویریندر کمار کے انتقال کے سبب خالی ہوئیں دو نشستوں پر ضمنی انتخابات 24 اگست کو ہوں گے ۔الیکشن کمیشن نے جمعرات کو یہاں جاری ریلیز میں کہا کہ ان دونوں سیٹوں کے لئے ضمنی انتخابات کے لئے 6 اگست کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جبکہ 13 اگست کو کاغذات نامزدگی داخل کئے جائیں گے۔
