۔24 جون کو بافندوں کا ’ چلو دہلی ‘ پروگرام

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 18 جولائی ( این ایس ایس ) تمام سیاسی جماعتوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آج فیصلہ کیا کہ 24 جون کو بافندوں کا چلو دہلی پروگرام منعقد کیا جائیگا ۔ اس پروگرام کی قیادت ڈی سریش کرینگے ۔ مختلف سیاسی جماعتوں ‘ سماجی بھلائی کی تنظیموں اور دوسروں نے آج منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کی اور ریاست میں بافندوں کی انتہائی ناگفتہ بہ حالت پر اظہار خیال کیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تلنگانہ جنا سمیتی کے سربراہ پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ حالانکہ بافندوں کو کئی برسوں سے مسائل اور پریشانیوں کا سامنا ہے لیکن حکومت کی جانب سے ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ریاست میں ہینڈ لوم صنعت کی بہتری اور اس کی ترقی کیلئے اقدامات کرے ۔ انہوں نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں 7 اگسٹ تک مختلف پروگرامس کا انعقاد عمل میں لائے ۔ نیشنل بی سی کمیشن کے لیڈر آر کرشنیا نے کہا کہ ٹی آر ایس صرف جھوٹے وعدے کر رہی ہے لیکن بافندوں کے مسائل کو حل نہیں کیا جا رہا ہے ۔ حکومت کارپوریٹس سے ہی تعاون کرتے ہوئے بافندوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے ۔ بافندوں کو صرف مزدوروں کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے ۔