۔24 ستمبر سے اسمبلی اور کونسل کا اجلاس گورنر نے اعلامیہ جاری کیا

   

حیدرآباد۔17 ۔ستمبر (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے تلنگانہ اسمبلی اور کونسل کا 24 ستمبر کو اجلاس طلب کرنے اعلامیہ جاری کیا ۔ اسمبلی کا 8 واں سیشن جمعہ کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا جبکہ کونسل کا اجلاس بھی صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ اجلاس کی تیاریوں کیلئے اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی نے عہدیداروںکو ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ کورونا وباء کے پیش نظر ارکان کی نشستوں کا اہتمام سماجی فاصلہ کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ اسمبلی آنے والے ارکان ، عہدیداروں اور صحافیوں کیلئے کورونا قواعد کی پابندی لازمی رہے گی۔ سکریٹری لیجسلیچر ڈاکٹر وی نرسمہا چاریلو اجلاس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ توقع ہے کہ دلت بندھو اسکیم پر تفصیلی مباحث ہوں گے ۔ حکومت نے اسمبلی اور کونسل کے ایجنڈہ کو قطعیت دے دی ہے ، تاہم اجلاس کے پہلے دن بزنس اڈوائزری کمیٹی ایام کار اور ایجنڈہ کو منظوری دے گی۔ R