نئی دہلی:ملک میں جان لیوا ور مہلک ترین کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور اس کا تیزی سے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کی وجہ سے 3645 افراد کی موت ہوگئی جس سے ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 204832 ہوچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 3.79 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اسی مدت کے دوران 2.69 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1520648 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین دیئے جاچکے ہیں ، ملک میں اب تک 2193281 افراد کو پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے دیئے گئے ہیں۔جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 379257 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 524 ہوگئی ہے۔