۔24 گھنٹے میں 3.20 لاکھ کورونا مریض صحت یاب

   

ملک میں کورونا کا قہر جاری مگر روبصحت ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ

نئی دہلی: ملک میں کورونا کے قہرکے درمیان وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3.20 لاکھ مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، تاہم اس دوران ساڑے تین لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 3449 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔اس دوران پیر کے روز 17 لاکھ 08 ہزار 390 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 15 کروڑ 89 لاکھ 32 ہزار 921 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 357229 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ 02 لاکھ 82 ہزار 833 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 3447133 ہو گئے ہیں ۔ وہیں ریکارڈ 3,20,289مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد16613292 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 222408 ہوگئی ہے ۔ ملک میں شفا یابی کی شرح کم ہو کر 81.91 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 17.00 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.10 فیصد ہوگئی ہے ۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 11446 کم ہو کر 659013 ہو گئے ۔ اس دوران ریاست میں مزید 59500 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 4041158 ہوگئی ہے جبکہ مزید 567 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 70851 ہوگئی ہے ۔کیرالہ میں ایکٹو کیسز 6447 بڑھ کر 346230 ہو گئے اور 19519 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1313109 ہوگئی ہے جبکہ مزید 45 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 5450 ہوگئی ہے ۔کرناٹک میں کورونا زیادہ ایکٹوکیسز 23298 بڑھے ہیں، اور ان کی تعداد 444754 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16250 ہوگئی ہے اور اب تک 1185299 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹو کیسز 2698 کم ہوئے ہیں ، جن کی تعداد 85592 ہوگئی ہے ۔ اس وبا سے اب تک 17414 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 1105983 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے ۔تلنگانہ میں ایکٹو کیسز کم ہوکر 59520 ہوچکے ہیں جبکہ 2476 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ وہیں381365 افراد اس وباء سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد 8674 بڑھ کر 151582 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1003935 ہوچکی ہے جبکہ 8207افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ تاملناڈو میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 123258 ہوگئی ہے اور اب تک 14468 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 1090338 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 9920 کم ہوئے اور اب یہ تعداد کم ہوکر 285832 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اس وبا سے اب تک 13447 افراد کی موت ہوئی ہے اور 1043134 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز بڑھ کر 120977 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 641449 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ مزید 26 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 9275 ہوگئی ہے ۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد 85750 رہ گئی ہے اور اب تک 508775 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔