نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 2,41,430 نمونوں کی جانچ ہوئی ہے جس سے اب تک جانچ کئے گئے کل نمونوں کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی ہے ۔ طبی تحقیقی ہندوستانی کونسل (آئی سی ایم آر) کے ذریعہ آج جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 2,41,430 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس سے اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی تعداد بڑھ کر 1,02,11,092 ہوگئی۔ اس دوران ملک میں کورونا کی جانچ کرنے والی لیباٹریوں کی تعداد بڑھ کر 1,115 ہوگئی ہیں۔