۔25ہزار سے زائدمزدوروں اور طلباکی گلبرگہ واپسی

   

Ferty9 Clinic

گلبرگہ 6مئی :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کرونا لاک ڈائون کے سبب دیگر ممقامات پر پھنسے ہوئے مزدور اور طلبا اب گلبرگہ واپس ہونے لگے ہیں ۔ یہ سلسلہ پیر کے دن سے شروع ہوچکاہے۔اور اب تک 25ہزار سے زاء د مزدور و طلبا بسوںے ذریع اپنے گھروں کو واپس ہوچکے ہیں۔ ان کو واپس لانے کیؤ لئے دارالخلافہ بنگلور سے 73بسوںکا انتظم کیا گیا تھا ۔ واپس ہونے والے لوگوںمیں اکثریت مزدوروںکی ہے جن کا تعلق چنچولی، افضل پور، جیورگی ، گھانگا پور ، شاہ آباد ، کالگی ، چیتاپور ار کملاپور وغیرہ سے ہے۔ بنگلور سے واپس ہونے والے ان افراد کوؤ سنٹرل بس اسٹیانڈ سے ان کے آبائی مقامات پر روانہ کردیا گیا ۔ان تمام مزدوروںاور طلبا کے ناموںکے ساتھ ان کیؤ موبائیل نمبرس اور آدھار کارڈس کے نمبر نوٹ کرلئے گئے ۔ ان تمام کو ان کیگساز و سامان کے ساتھ پہلے ایک جراثیم کش سرنگ کے نیچے سے گزارا گیا ۔ سماجی دوری برقرار رکھن کے لئے ہر ایک بس میں صرف 31افراد کوسفر کرنے کا موقع دیا گیا ۔ ان مزدوروں کے جسم پر ایک مہر لگادی گئی اور انھیں 14دنوں کے لازمی قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی ۔