۔25 حوثی باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ: یمن

   

Ferty9 Clinic

عدن ، 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) یمن کی سرکاری سکیوریٹی فورسیس نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی صوبہ مارب میں گھات لگا کر کئے گئے ایک مسلح حملے کے دوران 25 حوثی جنگجو مارے گئے ہیں۔سبا نیوز ایجنسی نے بتایا کہ سرکاری سیکیوریٹی فورسیس نے ہفتہ کو مارب کے مغربی ضلع صرواح میں منصوبہ بند مسلح حملے کی منصوبہ بناکرحوثی باغیوں کے گروپوں کو وہاں آنے لبھایا اور گھات لگا کر حملے میں 25 سے زیادہ اراکین کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی قیادت والی اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے صرواح محاذ کے مختلف حصوں میں حوثی باغیوں کے کچھ ٹھکانوں اور گروپوں کو نشانہ بنایا اور کثیر تعادد میںجنگی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ مارب میں مسلح تصادم کے دوران سرکاری فورسیس کے کتنے فوجیوں کی موت یا زخمی ہوئے ۔ گزشتہ ماہ سے یمن کے حوثی باغیوں نے اپنی مہم تیز کرکے تیل سے مالا مال صوبہ مارب میں چہارجانب سے حملے شروع کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سرکاری سیکورٹی فورسز کی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔