مظفر نگر(یوپی)۔ 18مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کھٹولی مستقر میں ایک 25 سالہ نوجوان نے چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ منگل کی شام رونما ہوا۔ پٹری پر پولیس کو نعش ملی اور بعدازاں اس کی شناخت پریتم سنگھ نامی شخص سے ہوئی۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
ٹرین کی زد میں آنے سے 2افراد کی موت
ستنا۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے امدرا تھانہ علاقہ میں دو افراد کی ٹرین کے زد میں آنے سے موت ہو گئی ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز گنوارا کے نزدیک ریلوے پل کے نیچے سے دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔ ریلوے پٹری پار کرتے وقت ٹرین کی زد میں آنے سے دونوں کی موت ہو گئی ہے ۔ مہلوکین کی شناخت امیت ساہو اور گودم ساہو کے طور پر ہوئی ہے ۔ مرنے والے رشتے میں چچا بھتیجا بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے دونوں کی نعشوںکو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔