کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی حکومت کا اقدام
حیدرآباد 27 فروری (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں مختلف ٹراویلس کے 250 سے زائد عازمین عمرہ کو سعودی روانہ ہونے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی حکومت نے دنیا کے تقریباً ممالک سے سعودی آنے والے عازمین عمرہ اور ویزٹ ویزا پر آنے والے تمام مسافرین پر وقتی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس سے عازمین میں بے چینی پائی جارہی ہے اور عازمین نے دعا کی کہ بہت جلد کورونا وائرس سے نجات ملے اور سعودی حکومت مسافرین پر پابندی کو برخاست کردیں۔ عازمین کا تعلق حیدرآباد، گلبرگہ و دیگر مقامات کے شامل تھے۔ سعودی حکومت نے ویزٹ ویزا پر آنے والے مسافرین پر بھی پابندی لگادی ہے۔ چین، ہانگ، کانگ، ایران، اٹلی، کوریا، مکاؤ، جاپان، تھائی لینڈ، ملیشیا، انڈونیشیا، پاکستان، افغانستان، عراق، سنگاپور، ہندوستان، یمن، سیریا، لبنان و دیگر مقامات کے مسافرین پر سعودی عرب آنے پر پابندی عائد کی ہے اور اُمید کی جارہی ہے کہ بہت جلد یہ پابندی برخاست کردی جائے گی۔