۔26 ڈسمبر کو سورج گہن، حیدرآباد میں بھی دیکھا جائے گا

,

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) 2019 کا آخری سورج گہن 26 ڈسمبر کی صبح بشمول حیدرآباد و بنگلور ملک کے مختلف شہروں میں دیکھا جائے گا۔ ہندوستان کے بعض حصوں میں یہ چھلہ دار سورج گہن ہوگا۔ یہ ایسا عمل ہوتا ہے جس میں سورج کے وسط کو چاند ڈھانک لیتا ہے نتیجتاً مابقی سورج کے اطراف ایک آتشی چھلہ بنتا نمودار ہوتا ہے یا اس کو چاند کے اطراف تابناک چھلہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ سورج گہن صبح 9 بجکر 52 منٹ سے شروع ہوکر ان کے 11 بجکر 32 منٹ تک جاری رہے گا۔ اس کو حیدرآباد کے علاوہ بنگلور، چینائی، احمدآباد اور دیگر شہروں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ہندوستان کے علاوہ سعودی عرب، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات، سری لنکا، ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور وغیرہ میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔