عمران خان سے یوروپی یونین کے ایم پیز کا سوال
لندن : یوروپین پارلیمنٹ کے پولینڈ کے رکن ریزرڈ کارنیکی اور اٹلی کے رکن فلویو نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نام اپنے مکتوب میں ان سے استفسار کیا کہ ان کے ملک نے 26/11 دہشت گرد حملوں کے خاطیوں و سازشیوں کے خلاف کیا کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے یہ سازش رچی تھی اور اس کی پشت پناہی کی تھی ، وہ اب بھی قانون کی گرفت سے باہر ہے۔