نئی دہلی: عالمی سطح پر کورونا کے نئے ویرینٹ کے تیزی سے پھیلنے کے دباؤ اور مانگ میں کمی کے خوف سے کل سے امریکی بازار وں میں خام تیل کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ کے بعد آج سنگاپور میں اضافہ کے ساتھ کاروبار کی شروعات ہوئی ہے ۔لیکن ملکی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بدھ کو مسلسل 27ویں روز بھی مستحکم رہیں۔ سنگاپور میں آج جیسے ہی کاروبار شروع ہوا، خام تیل میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔