۔27 ارب مالیت کی 4ہزار گاڑیوں سے لدا جہاز ڈوب گیا

   

برلن:27 ارب روپے مالیت کی دنیا کی تقریباً 4ہزار مہنگی گاڑیوں سے لدا ‘فیلیسیٹی ایس’ نامی مال بردار بحری جہاز بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا۔ میڈیاکے مطابق منگل کے روز جرمنی سے امریکہ جانے والا مال بردار بحری جہاز پرتگال کے قریبی جزیرے ایزورس سے تقریباً 250 میل دور ڈوب گیا۔رپورٹس کے مطابق اس جہاز میں 16 فروری کو آگ لگی تھی جس کے بعد کشتیوں کی مدد سے تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا تاہم جہاز منگل کے روز اس وقت سمندر میں غرق ہوا جب ریسکیو ٹیمیں اسے کنارے کی طرف لے جا رہی تھی۔