صحافی، راشن شاپ ڈیلرس، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرس، پٹرول بنکس، فرٹیلائزر ڈیلرس و دیگر شامل
نظام آباد : ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ 28 اور 29؍ مئی کے روز سوپر اسپائیڈر کو ٹیکہ اندازی کی جارہی ہے واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے صحافی و دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے راشن شاپ ڈیلرس ، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرس ، پٹرول بنک ، فرٹیلائیزر سیڈس ڈیلر میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے 28 اور 29 کے روز ٹیکہ اندازی کی جارہی ہے لہذا ان کی فہرست تیار کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ سیل کانفرنس کیا اور ان تمام عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحافت کے علاوہ راشن شاپس ڈیلر اور اس میں کام کرنے والے ملازمین ، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرس اور اس میں کام کرنے والے ملازمین ، کھاد کی دکان کے مالکین ، ڈیلرس ، کرنے والے ملازمین کو کوویڈ کی ٹیکہ اندازی کی جارہی ہے لہذا فہرست تیار کرتے ہوئے سیول سپلائیز آفیسر ، اگریکلچر آفیسر س ، ڈی پی آر او کو فہرست حوالے کرنے کی ہدایت دی اگر استفادہ کنندگان کی تعداد بڑے پیمانے پر ہونے کی صورت میں منڈل سطح پر سنٹر قائم کرنے اور کم ہونے کی صورت میں دو یا تین منڈلوں پر مشتمل سنٹر س قائم کرنے کی ہدایت دی۔28 اور 29؍ مئی کے روز ان افراد کی ٹیکہ اندازی کی جائے گی اور گوگل پروفارما میں استفادہ کنندگان کی شخصی تفصیلات درج کرانے کی ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ متعلقہ عہدیدار اپنے اپنے شعبہ سے وابستہ افراد کی رہنمائی کریں اور شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے سال 2019-2021 کے ایکریڈیشن کارڈس کا زیراکس پیش کرنے کی خواہش کی ۔ ضلع کلکٹر نے تمام افراد سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کی ۔ سیل کانفرنس میں اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔