۔3 بچوں کے قاتل، مجرم کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل: سپریم کورٹ

   

نئی دہلی۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے جمعرات کو چھتیس گڑھ کے بھلائی میں 2011 میں تین بچوں کے قتل کے مجرم منوج سوریہ ونشی کی پھانسی کی سزا کو عمرقید میں تبدیل کر دیا۔ جسٹس ارون مشرا، جسٹس وِنیت سرن اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے مجرم منوج کی پھانسی کی سزا کو 25 سال تک قید بہ مشقت کی سزا میں تبدیل کر دی۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ مجرم منوج 25 سال سے قبل جیل سے باہر نہیں آ سکتا۔ غور طلب ہے کہ منوج رتن پور کے کرہیئیا کے باشندے شیولال دھیور اور اس کی دو بیویوںمنیشا اور کلپنا دھیور کے بچوں کماری ساکشی (07)، اجے (09) اور وجے (05) کا قاتل ہے ۔ تینوں بچوں کی لاشیں 11 فروری، 2011 کو کھیت سے برآمد ہوئی تھیں۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق ساکشی، اجے اور وجے 11 فرروی، 2011 کو درِّی پارہ واقع سوامی وویکانند اسکول میں پڑھنے گئے تھے ۔