گوالیار 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ایک تین سالہ لڑکی نے اپنے گھر میں والدین کی نعشوں کے ساتھ 11 گھنٹے گذارے ۔ اس کے والد نے ماں کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کرلی تھی ۔ اتوار کی صبح جب لڑکی کے دادا نے فون کیا تو لڑکی نے کہا کہ ’’ ماں اور باپ دونوں مرچکے ہیں اور میں بھوکی ہوں ۔ جلدی آئیے ‘‘۔