۔3 لوک سبھا اور 30 اسمبلی نشستوں پر 30 اکتوبر کوضمنی انتخابات

   

نئی دہلی: ملک میں 3 لوک سبھا حلقوں اور 30اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہفتہ 30 اکٹوبر کو ہوں گے۔ ان حلقوں میں ووٹوں کی گنتی 2 نومبر کو کی جائے گی۔ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے بعد یہ سب سے بڑی انتخابی مشق ہوگی۔ اس سے قبل 30 ستمبر کو کولکاتا کی بھوانی پور اسمبلی سیٹ پر ضمنی چناؤ ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آج بتایا کہ نوٹیفکیشن یکم؍ اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ 8 اکتوبر مقرر کی گئی ہے ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 اکتوبر کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کا دن 13اکتوبر مقرر کیا گیا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقوں دادرا نگر حویلی اور دمن اور دیو میں انتخابات مقرر ہیں۔ اس کے ساتھ مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش میں ایک ایک سیٹ پر انتخابات ہونے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مختلف ریاستوں کی 30 اسمبلی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔