۔3 مسلم نوجوانوں کیخلاف لو جہاد کا جھوٹا کیس درج

   

بریلی : اترپردیش کے بریلی میں22 سالہ شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پر 3 مسلم نوجوانوں کیخلاف لو جہاد کا جھوٹا کیس درج کروایا ۔ یہ تمام نوجوان 20 سال کی عمر کے ہیں ۔ انسداد تبدیلی مذہب آرڈیننس کے تحت کیس درج کرتے ہوئے پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ پولیس کو جب پتہ چلا کہ 3 نوجوانوں کیخلاف خاتون نے جھوٹے الزام عائد کئے ہیں ،انہیں فوری رہا کردیا ۔ان کیخلاف عائد کردہ چارج شیٹ بھی ہٹادی گئی۔ اب پولیس نے شکایت کنندہ خاتون کے خلاف دفعہ 182 کے تحت کیس درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس روہت سنگھ سجوان نے کہا کہ یہ واقعہ /21 ڈسمبر کا ہے جب خاتون نے مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنایا اور کہا کہ ان لوگوں نے اس کے ساتھ جنسی ہراسانی کی ہے اور اسے مذہب تبدیل کرنے کیلئے زبردستی کررہے تھے ۔ ان نوجوانوں میں سے ایک نے اس کے ساتھ شادی کرنے کیلئے بھی دباؤ ڈالا تھا ۔