۔3 نوعمر مجرم آئیسولیشن سنٹر سے فرار

   

چتوڑ گڑھ: راجستھان میں چتوڑ گڑھ ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع آئیسولیشن سنٹر سے منگل کی صبح تین نوعمر مجرم فرار ہوگئے جنہیں کورونا جانچ کے بعد یہاں رکھا گیا تھا۔صدر تھانہ پولیس نے آج بتایا کہ صبح قریب 9 بجے سنٹر منیجر نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی کہ گزشتہ دنوں چوری اور لوٹ کے معاملوں میں پکڑے گئے تین نوعمر مجرم بچے پرتاپ نگر چوراہے پر واقع آئیسولیشن سنٹر کی کھڑکی توڑ کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ اطلاع کے بعد پولیس نے ضلع بھر میں ناکہ بندی کرنے کے ساتھ بچوں کے گھروالوں سے بھی رابطہ کیا،لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔واضح رہے کہ اس سنٹر سے بچوں کے فرار ہونے کے معاملے آتے رہتے ہیں۔