واشنگٹن ٖ : امریکہ کے اوٹاہ ہائی وے پر ایک کار کو روکا گیا جو ایک پانچ سالہ لڑکا چلا رہا تھا اور وہ کیلیفورنیا جا رہا تھا ۔ جب لڑکے سے پوچھ تاچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ ایک لمبورگھنی کار خریدنے جا رہا ہے کیونکہ اس کی ماں نے کار دلانے سے انکار کردیا ہے ۔ اس کے پاس سے صرف تین ڈالرس دستیاب ہوئے ۔