نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس کے معاملات کے کمی جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس وبا کو شکست دی ہے جس سے ریکوری شرح بڑھ کر 83.83فیصد ہوگئی ہے ۔اس درمیان جمعہ کو 11لاکھ 3ہزار 625لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 18کروڑ 4لاکھ 57ہزار 579لوگوں کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے صبح جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین لاکھ 53ہزار 299مریض صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں ملاکر اب تک دو کروڑ 4لاکھ 32ہزار 898لوگ کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس دوران 3,26,098نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کا اعدادوشمار بڑھ کر دو کروڑ 43لاکھ 72ہزار 907 ہوگیا۔ فعال معاملات 31,091کم ہوکر 36لاکھ 73ہزار 802ہوگئے ہیں۔ملک میں فعال معاملات کی شرح کم ہوکر 15.07فیص ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح ابھی 1.09فیصد ہے ۔مہاراشٹر میں فعال معاملات 14,021کم ہوکر 5,21,683 ہوگئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 53,249مزید مریض ٹھیک ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 47,07,980ہوگئی ہے جبکہ 695مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموا ت کا اعدادوشمار بڑھ کر 79,552ہوگیا ہے ۔کیرالہ میں اس دوران فعال معاملات 3282 بڑھ کر 4,42,550ہوگئے اور 31,319مریضوں کے صحت یاب ہوجانے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 16,36,790ہوگئی ہے جبکہ 93مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد 6243ہوگئی ہے ۔کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 5527بڑھے ہیں جس سے انکی تعداد 5,98,625ہوگئی ہے ۔
373مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 21,085ہوگئی ہے ۔ر یاست میں اب تک 15,10,557مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کے فعال معاملات 5923کم ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد 71,794رہ گئی ہے ۔ یہاں 289مزید مریضوں کی موت ہوجانے کے ساتھ اس بیماری سے جان گنوانے والوں کی تعداد 20,907ہوگئی ہے جبکہ 12,88,280مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔تلنگانہ میں فعال معاملات 2085کم ہوکر 54,832ہوگئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 11,75,843ہوگئی ہے جبکہ 9173لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ تملناڈو میں فعال معاملات کی تعداد 11567بڑھ کر 1,95,339ہوگئی ہے اور اب تک 17.056لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 13,18,982مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔آباد ی کے حساب سے سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10,843فعال معاملات کم ہوئے ہیں اور انکی تعداد اب 1,93,815رہ گئی ہے ۔ ریاست میں اس وباسے اب تک 16,957متاثرین کی مو ت ہوچکی ہے اور 13,85,555مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال معاملات 3486 کم ہوکر 11,15,964رہ گئے ہیں وہیں 7,72,500لوگ کورونا سے نجات پاچکے ہیں جبکہ 172مزید مریض کی اس وباسے موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11,461ہوگئی ہے ۔ مدھیہ پردیش میں فعال معاملات 3672کم ہوکر 1,04,444رہ گئے ہیں اور اب تک 6,05,423لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 6841 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے ۔پنجاب میں فعال معاملات 591کم ہوکر 79,359ہوگئے ہیں اور وانفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 3,93,148ہوگئی ہے جبکہ 11,477مریضوں کی جان جاچکی ہے ۔ گجرات میں فعال معاملات 5474کم ہوکر 1,17,373رہ گئے ہیں اور اب تک 8944لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 6,09,031مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ ہریانہ میں فعال معاملات 4133کم ہور 99.007ہوگئے ہیں۔ ریاست میں ا س وبا سے 6402لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 5,70,227لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 1579بڑھ کر 1,31,792ہوگئے ہیں اور اس وبا سے 12,993لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 9,50,017لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔بہار میں فعال معاملات 6714کم ہوکر 89,564رہ گئے ہیں۔ریاست میں کورونا وائرس سے اب تک 3670لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 5,44,445مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 6472،اتراکھنڈ میں 4426، جھارکھنڈ میں 4366، جموں وکشمیر میں 3037، اوڈیشہ میں 2273، ہماچل پردیش میں 2198، آسام میں 2060، گوا میں 1998، پڈوچیری میں 1099، چندی گڑھ میں 617، منی پور میں 552، تریپورہ میں 429، میگھالیہ میں 280، سکم میں 198، ناگالینڈ میں 190، لداخ میں 163، انڈومان نکوبار میں 85، اروناچل پردیش میں 77، میزورم میں 23، لکشدیپ میں 13اور دادر ناگر حویلی و دمن دیپ میں چار افراد کی موت ہوئی ہے ۔