۔30لاکھ مرکزی ملازمین کیلئے بونس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت منعقدہ اجلاس میں سال 2019-20ء کیلئے مرکزی ملازمین کو پیداوار سے مربوط بونس منظور کیا گیا ہے جس سے تقریباً 30 لاکھ مرکزی ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر نے کابینی اجلاس کے بعد کہا کہ وزیراعظم نے ملازمین کے بونس کو منظور کردیا ہے۔ وزیراعظم مودی کی زیرقیادت کابینی اجلاس میں پیداوار سے مربوط بونس کو منظوری دیدی۔ اس سے تجارتی اداروں جیسے ریلویز، پوسٹ آفس، ڈیفنس، ای پی ایف او، ای ایس آئی سی کے 16.97 لاکھ نان گزیٹیڈ ایمپلائز کو فائدہ ہوگا۔ نان پی ایل بی یا اڈہاک بونس کو نان گزیٹیڈ مرکزی سرکاری ملازمین کو دیا جاتا ہے ۔ اس سے 13.17 لاکھ ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ حکومت اس کیلئے 3714 کروڑ روپئے جاری کرے گی ۔