۔31 اکٹوبر کو ’’بلو مون‘‘

   

حیدرآباد : نہرو پلانیٹوریم ، نہرو سنٹر ممبئی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر اروند پرنجپائے نے بتایا کہ اِس سال 31 اکٹوبر کو ’’بُلو مون‘‘ یعنی (نیلا چاند) ہوگا۔ بلو مون کا چاند کے رنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ اصطلاح ایک ماہ میں دو مکمل چاند نظر آنے پر استعمال کی جاتی ہے۔ خاص کیلنڈر سال میں معمول کے 12 مکمل چاند کے بجائے 13 چاند ہوتے ہیں۔ عام طور پر ایک سال میں 12 مکمل چاند یا ہر ماہ ایک مکمل چاند ہوتا ہے۔ 2018ء میں بھی دو بلو مون ہوئے تھے۔ آئندہ بلو مون 31 اگسٹ 2023 ء کوہوگا۔