۔32 کروڑ عوام میں 29,352 کروڑ روپئے کی تقسیم : مرکز

   

نئی دہلی 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم کی معلنہ پردھان منتری غریب کلیان اسکیم کے تحت 32 کروڑ عوام میں جملہ 29,352 کروڑ روپئے تقسیم کئے گئے ہیں۔ وزارت فینانس نے بتایا کہ لاک ڈاون کے اثرات سے نمٹنے اس پیاکیج کا اعلان کیا گیا تھا جسکے تحت یہ رقم تقسیم کی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 5.29 کروڑ استفادہ کنندگان کو پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے تحت مفت غذائی اجناس بھی فراہم کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ 3,985 میٹرک ٹن دالیں بھی ضرورت مند عوام میں تقسیم کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستوں کو روانہ کی گئی ہیں۔ مرکزی حکومت نے لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد غریبوں کی مدد کیلئے اس اسکیم کا اعلان کیا تھا ۔