حیدرآباد12مئی (یواین آئی) اے پی میں کورونا وائرس کے 33نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔اس تلگوریاست میں روز بروز اس وبا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔محکمہ صحت کی جانب سے منگل کو نئے معاملات کے سلسلہ میں بلیٹن جاری کیاگیا ہے ۔نئے معاملات کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی ریاست میں تعداد بڑھ کر2051تک جاپہنچی۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔سب سے زیادہ معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع چتورمیں درج کئے گئے ہیں۔اس ضلع میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 10افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔دوسرے نمبر پراضلاع کرنول اور نیلور رہے جہاں 9,9معاملات کورونا وائرس کے درج کئے گئے ہیں۔ اضلاع مغربی گوداوری، وجیانگرم، وشاکھاپٹنم، سریکاکلم، پرکاشم، کڑپہ، گنٹور اور اننت پور گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی نیامعاملہ درج نہیں ہوا ہے جبکہ بہ حیثیت مجموعی 584معاملات کے ساتھ سب سے آگے ضلع کرنول ہے۔