حیدرآباد۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پٹرول چوری کیلئے چپس کا استعمال کرنے والے 33 پٹرول بینکس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ایک گینگ اس کام میں ملوث تھی جو پٹرول پمپس کی مشینوں میں ایک چپ لگاتے ہوئے پٹرول کی چوری کو یقینی بنا رہی تھی ۔ پولیس کے بموجب ایک لیٹر پٹرول میں 30 گرام پٹرول کی چوری کی جا رہی تھی ۔ تمام اصل ملزمین کا آندھرا پردیش کے ایلورو سے تعلق بتایا گیا ہے ۔