راج کوٹ : گجرات کے راجکوٹ میں پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 36 لاکھ کے پرانے نوٹ برآمد کئے ہیں۔پولیس نے اتوار کو بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رام پارک کے نزدیک کھڑے 3 لوگوں کی تلاشی کی گئی۔ اس دوران ان سے 500 روپے کے پرانے منسوخ کئے گئے میں 36 لاکھ روپے ضبط کرکے تینوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار کئے گئے لوگوں کی شناخت میہول ، ہریش بھائی اور دلیپ بھائی چاوڑا کے طور پر ہوئی ۔