۔370ہٹا کر جموں و کشمیر کے عوام کو انصاف فراہم کیا: انوراگ ٹھاکر

   

جموں:مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ہم نے دفعہ 370 کو ختم کر کے جموں و کشمیر کے لوگوں کو انصاف فراہم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کو مضبوط کرنے اور انتخابات کے ذریعے لوگوں تک پہنچنے میں یقین رکھتے ہیں لیکن کچھ لوگ گولیوں کا ڈر دکھا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔بتادیں کہ ٹھاکر کو بی جے پی نے جموں وکشمیر میں 28 نومبر سے منعقد ہونے والے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کا انچارج بنایا ہے۔