۔38 بیویاں ‘ 89 بچے رکھنے والا شخص فوت

   

Ferty9 Clinic

میزوروم کا زیونا چانا دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ تھا
ایزوال ۔ میزورم کا 76 سالہ شخص زیونا چانا کی آج اتوار کو ایک خانگی دواخانہ میں موت واقع ہوگئی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ تھا ۔ اس کی 38 بیویاں اور 89 بچے تھے ۔ اس کے علاوہ اسے 33 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی تھیں۔ ایزوال ضلع انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چانا 7 جون سے علیل تھا اور چند دن قبل اسے ایک خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ آج دو پہر اس کی موت واقع ہوگئی ۔ چیف منسٹر میزوروم زورام تھنگا نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے وہ انتہائی دکھی دل کے ساتھ زیونا چانا کی موت کی خبر دے رہے ہیں۔ وہ شائد دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ تھے ۔