۔40 افریقی ممالک کورونا کی لپیٹ میں

   

سینیگامل 22 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) براعظم افریقہ کے 54 میں سے 40 ممالک اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔اب تک افریقی ملکوں میں کورونا کے کم از کم 1000 مریض سامنے آئے ہیں۔براعظم افریقہ پراس وائرس کا اثر ایشیاء اور یورپ کے مقابلے میں کم ہے اور افریقہ میں زیادہ تر کیسز غیر ملکیوں یا بیرون ممالک سے لوٹنے والوں سے پھیلے ہیں۔ اس وقت کرونا وائرس ترقی یافتہ ممالک میں تباہی پھیلا رہا ہے۔ خدشہ ہے کہ اگر افریقی ملکوں میں یہ وبا پھیل گئی تو اس کے نتیجے میں جانی نقصان زیادہ ہوسکتا ہے کیونکہ افریقی ملکوں کے پاس کورونا جیسی وباء سے لڑنے اور اس کامقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں۔ افریقی ملک کانگو کورونا کا شکار ایک شخص کی موت کی تصدیق کی ہے۔ افریقی ملکوں میں کورونا کی یہ پہلی ہلاکت ہے، برکینا فاسو میں دو نئے کیس سامنے آئے ہیں آئیوری کوسٹ نے کرونا روکنے سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔موریتانیہ اور سینیگال نے مشترکہ معاہدے سے وائرس کم کرنے سرحدوں کو بند کردیا ہے۔ اگرچہ انگولا نے فضائی حدود، بری اور سمندری سرحدیں بند کردی تھیں لیکن نامیبیا کے میڈیا نے صدر حج گینگوب کی افتتاحی تقریب میں صدر گاؤ لوورنکو کو ایک تقریب میں شرکت کرتے دکھایا ہے۔