نئی دہلی: مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیوو نے ملک کے موبائل سیکٹر میں اپنا اقتدار برقرار رکھتے ہوئے صرف چار برسوں میں ایک اہم سنگ میل طے کرلیا اور جولائی -2020 میں 40 کروڑ صارفین رکھنے والی ملک کی پہلی کمپنی بن گئی ۔مکیش امبانی کے ریلائنس جیو نے 5 ستمبر 2016 کو ملک کے ٹیلی کام سیکٹر میں قدم رکھا اور چار برسوں میں اس سیکٹر میں قبضہ جمائے بیٹھی بھارتی ایرٹیل اور ووڈا آئیڈیا کو اپنی پالیسیوںاور حکمت عملی سے پیچھیکردیا۔
